ابنا: شہر کے تمام کاروباری مراکز بند تھے۔ یاد رہے گذشتہ روز دہشتگردوں نے ایران سے واپس آنے والی بس پر جس میں شیعہ زائرین سوار تھے راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔ بس پر ہزآر گنجی کے مقام پر حملہ کیا گيا تھا۔ اس وحشیانہ دہشتگردی کی کاروائي میں پندرہ زائرین شہید اور تیس زخمی ہوئےہیں۔ پاکستان میں ہونے والے آئے دن کے خود کش حملوں، دہشتگردانہ کاروائيوں اور ٹارگٹ کلنگ نیز اغوا، لوٹ مار اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام بالخصوص شیعہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانون کو خاص طور سے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے جسے کنٹرول کرنے میں حکومت بری طرح ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی سول سوسائٹی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری خون خرابے کے ذمہ دار طالبان، القاعدہ اور ان کے حمایت یافتہ لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ہیں۔ یاد رہے ان تمام دہشتگرد گروہوں کو امریکہ، بعض عرب ملکوں بالخصوص سعودی عرب کی مالی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کے بعض حلقوں نے یہانتک تاکید کی ہےکہ سلفی دہشتگرد تنظیموں کو پاکستانی حکومت کے کچھ عناصر کی حمایت بھی حاصل ہے جسکی بنا پر وہ بڑی آسانی سے حملے کر کے فرار ہوجاتےہیں اور انہیں سزاؤں سے بھی بچالیا جاتا ہے۔......./169
28 جون 2012 - 19:30
News ID: 325665
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے مضافات میں شیعہ زائرین کی بس پر دہشتگردوں کے راکٹ حملوں کے بعد آج کوئٹہ میں عام ہڑتال کی گئي۔ کوئٹہ میں عام ہڑتال کامیاب رہی ہے اور شہر مکمل طرح سے بند تھا۔